| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم |
روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے فرماتے ہیں کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بخار کا ذکر ہوا تو اسے ایک شخص نے گالی دی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اسے برا نہ کہو یہ تو گناہوں کو ایسے دورکرتاہے جیسےبھٹی لوہے کے میل کو ۱؎(ابن ماجہ)
شرح
۱؎ اس کی شرح گزر چکی کہ دوسری بیماریاں مخصوص اعضاء کے گناہ دورکرتی ہیں مگر بخار سا رےجسم کے گناہ کیونکہ یہ رگ میں چڑھتا ہے۔اس سےمعلوم ہوا کہ رب کی بھیجی بیماروں کو برا کہنا سخت جرم ہے۔