Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم
795 - 993
حدیث نمبر 795
روایت ہے حضرت جابر سے فرماتےہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ قیامت کے دن جب بلاء والوں کو ثواب دیا جائے گا تو آرام والے تمنا کریں گے کہ کاش ان کی کھالیں دنیا میں قینچیوں سے کاٹی گئی ہوتیں ۱؎(ترمذی)اور فرمایا کہ یہ حدیث غریب ہے۔
شرح
۱؎ یعنی تمنا و آرزو کریں گے کہ ہم پر دنیا میں ایسی بیماریاں آئی ہوتیں جن میں آپریشن کے ذریعہ ہماری کھالیں کاٹی جاتیں تاکہ ہم کو بھی وہ ثواب آج ملتا جو دوسرے بیماروں اور آفت زدوں کو مل رہا ہے۔
Flag Counter