Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم
790 - 993
حدیث نمبر 790
روایت ہے حضرت انس سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے جب اﷲ تعالٰی کسی بندے کی بھلائی چاہتا ہے تو اسے فوری طور پر دنیا میں سزائیں دے دیتا ہے اور جب کسی بندے کی برائی چاہتا ہے تو اس کی سزا مع گناہوں سےمحفوظ رکھتا ہے حتی کہ اسے قیامت کے دن پوری پوری دے گا ۱؎(ترمذی)
شرح
۱؎ یعنی گناہوں پر دنیا میں پکڑہوجانا اﷲ کی رحمت کی علامت ہے اور باوجود سرکشی و زیادتی گناہ کے ہرطرح کا عیش ملنا غضب الٰہی  کی نشانی ہے کہ اس کا منشاء یہ ہے کہ تمام گناہوں کی سزا آخرت میں دی جائے۔(اﷲ کی پناہ)
Flag Counter