Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم
781 - 993
حدیث نمبر 781
روایت ہے حضرت عبداﷲ ابن عمرو سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے جب کوئی شخص کسی بیمار کی عیادت کو جائے تو یوں کہے الٰہی  اپنے بندے کو شفادے وہ تیری راہ میں تیرے دشمن کو زخمی کرے گا یا کسی جنازے میں جائیگا ۱؎(ابوداؤد)
شرح
۱؎ یعنی اے مولیٰ اگر تو نے اسے شفاء دے دی تو ممکن ہے کہ کبھی تلوار یا قلم یا زبان سےکفار کا جسم یا دل زخمی کرے یا کبھی مسلمان بھائی کو ادنیٰ نفع پہنچادے کہ بعدموت اس کے جنازے میں شرکت کرے۔معلوم ہوا کہ آئندہ یا گذشتہ نیک اعمال کی برکت سے دعاکرنا سنت ہے اور جب اﷲ کسی بیمارکو شفاء دے تو اس کے شکریہ میں نیکیاں کرے اور کفار کو جنگ میں ایذا دینا ایسا ہی ثواب ہے جیسا مسلمان کو راحت پہنچانا۔
Flag Counter