Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم
70 - 993
حدیث نمبر 70
روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے فرماتے ہیں کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فجر کی دو رکعتوں میں "قُلْ یٰۤاَیُّہَا الْکٰفِرُوۡنَ"اور "قُلْ ہُوَ اللہُ اَحَدٌ" پڑھیں ۱؎(مسلم)
شرح
۱؎ یعنی فجر کی سنتوں میں رکعت اول میں "قُلْ یٰۤاَیُّہَا الْکٰفِرُوۡنَ" اور رکعت دوم میں "قُلْ ہُوَ اللہُ اَحَدٌ"پڑھتے تھے کیونکہ سرکار ایک آدھ آیت اونچی بھی پڑھ دیتے تھے اس لیے صحابہ کرام کو یہ پتہ لگ جاتا تھا اور اگر فجر کے فرض مراد ہوں تو یہ واقعہ کسی سفر کا ہوگا ورنہ حضور گھر میں فجر میں اکثر طوال مفصل کی بڑی بڑی سورتیں پڑھتے تھے۔
Flag Counter