| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم |
روایت ہے حضرت عبید اﷲ سے کہ حضرت عمر بن خطاب نے حضرت ابو واقد لیثی سے پوچھا ۱؎ کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم بقر عیداور عید میں کون سی سورتیں پڑھتے تھے ۲؎ انہوں نے فرمایا کہ ان دونوں میں " قٓ وَالْقُرْاٰنِ الْمَجِیۡدِ"اور "اِقْتَرَبَتِ السَّاعَۃُ" پڑھتے تھے۔(مسلم)
شرح
۱؎ یہ عبید اﷲ تابعی ہیں،آپ کا نام عبید اﷲ ابن عتبہ ابن مسعود ہزلی ہے،حضرت عبداﷲ ابن مسعود کے بھتیجے ہیں،اور ابو واقد کا نام ابن حارث۔ ۲؎ حضرت عمر کا یہ سوال حاضرین کو مسئلہ سمجھانے کے لیے تھا ورنہ آپ حضور کے حالات طیبہ سے بہت زیادہ واقف تھے،حاضرین کے ذہن میں بٹھانے کے لیے آپ نے یہ سوال کیا۔