| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم |
روایت ہے حضرت ابن عباس سے فرماتے ہیں کہ رسول اﷲصلی اللہ علیہ وسلم فجر کی دو رکعتوں میں"قُوۡلُوۡۤا اٰمَنَّا بِاللہِ وَمَاۤ اُنۡزِلَ اِلَیۡنَا" اور آل عمران والی آیت "قُلْ یٰۤاَہۡلَ الْکِتٰبِ تَعَالَوْا"الخ پڑھتے تھے ۱؎(مسلم)
شرح
۱؎ یعنی فجر کے فرضوں میں رکعت اول میں سورۂ بقر کا یہ رکوع اور دوسری رکعت میں سورۂ آل عمران کا وہ رکوع پڑھتے تھے۔معلوم ہوا کہ نماز میں الحمد کے ساتھ رکوع ملانا بھی سنت ہے اگر چہ پوری سورۃ ملانا زیادہ بہتر کیونکہ حضورصلی اللہ علیہ وسلم کا اکثر یہ عمل ہے۔