Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم
220 - 993
حدیث نمبر220
روایت ہے حضرت ابو ذر سے فرماتے ہیں ،فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے اﷲ تعالٰی بندے پر متوجہ رہتا ہے جب کہ وہ نماز میں ہو جب تک ادھر ادھر نہ دیکھے جب ادھر ادھر دیکھتا ہے تو رب اس سے اعراض کرتا ہے ۱؎(احمد،ابوداؤد،نسائی،دارمی)
شرح
۱؎  یہاں التفت سے مراد منہ موڑ کر ادھر ادھر دیکھنا ہے فقط نگاہوں سے التفات ناجائز نہیں۔اگر چہ مستحب یہ ہے کہ قیام میں نگاہ سجدہ گاہ میں رہے۔
Flag Counter