Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم
221 - 993
حدیث نمبر221
روایت ہے حضرت انس سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اے انس اپنی نگاہ سجدہ گاہ پر رکھو ۱؎
شرح
۱؎  امام طیبی فرماتے ہیں مستحب یہ ہے کہ قیام میں نظر سجدہ گاہ پر ہو،رکوع میں پاؤں کی پشت پر،سجدہ میں ناک کے بانسے پر،التحیات میں گود پر،ہر نماز کا یہی حکم ہے،ہاں حرم شریف میں نمازی قیام میں کعبۃ اﷲ کو دیکھے۔بعض روایات سے معلوم ہوتاہے کہ صحابہ کرام نماز میں حضور علیہ السلام کو دیکھتے تھے جیسا کہ ہم نے پیچھے بارہا بیان کیا ان شاء اﷲ آئندہ بھی عرض کریں گے۔یہاں مشکوۃ شریف میں رواہ کے بعد سفیدی ہے کیونکہ مصنف کو حدیث کا حوالہ نہیں ملا بعد میں رواہ کے بعد والی عبارت ملحق کی گئی۔
Flag Counter