Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم
17 - 993
حدیث نمبر 17
روایت ہے حضرت کعب احبار سے فرماتے ہیں اگر نمازی کے سامنے سے گزرنے والا جان لیتا کہ اس پر کیا گناہ ہے تو اس کا زمین میں دھنس جانا سامنے گزرنے سے بہتر ہوتا اور ایک روایت میں ہے کہ آسان ہوتا  ۱؎(مالک)
شرح
۱؎  یہ ساری وعیدیں آگےگزرنے سے روکنے کے لیئے ہیں یعنی اگر اس کے عذاب سے پوری واقفیت ہوتی تو ہرشخص یہ چاہتا کہ زمین پھٹ جائے میں سما جاؤں مگر نمازی کے آگے سے نہ گزروں،یہاں گزرنے کی وہی صورت مراد ہے جو ناجائز ہے جن صورتوں میں شریعت نے گزرنے کی اجازت دی ہے وہ اس سے علیٰحدہ ہیں۔
Flag Counter