Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم
14 - 993
حدیث نمبر 14
روایت ہے حضرت ابو سعید سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم  نے کہ نماز کو کوئی چیز نہیں توڑتی ۱؎  اور جہاں تک ہوسکے دفع کرو اس لیے کہ وہ گزرنے والا شیطان ہے۔(ابوداؤد)
شرح
۱؎ یعنی نمازی کے آگے سےکسی چیز کاگزر جانا نماز کو باطل نہیں کرتا لہذا یہ حدیث توڑنے کی روایت کے خلاف نہیں کہ وہاں حضورقلبی کا توڑنا مراد ہے نہ کہ اصل نماز کا اور یہاں اصل نماز توڑنے کی نفی ہے۔
Flag Counter