Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم
13 - 993
حدیث نمبر 13
روایت ہے حضرت فضل ا بن عباس سے فرماتے ہیں ہمارے پاس رسول اﷲصلی اللہ علیہ وسلم  تشریف لائے ہم اپنے جنگل میں تھے اور آپ کے ساتھ حضرت عباس تھے آپ نے جنگل میں نماز پڑھی آپ کے سامنے سترہ نہ تھا ہماری ایک گدھی اور کتیا آپ کے سامنے کھیلتے رہے  ۱؎  آپ نے اس کی پرواہ نہ کی(ابوداؤد)نسائی میں اس کی مثل ہے۔
شرح
۱؎  چونکہ اس جنگل میں کسی کے گزرنے کا احتمال نہ تھا اس لیے سترہ نہ گاڑا گیا یہ کتیا اور گدھی زیادہ فاصلے پر تھے اس لیے اس کی پرواہ  نہ کی گئی۔چنانچہ فقہاء فرماتے ہیں کہ جنگل میں نمازی کے آگے اتنی دور پرگزرنا جائز ہے کہ جب نمازی سجدہ گاہ پرنظر رکھے تو وہاں کی چیزمحسوس نہ ہو لہذا یہ حدیث گزشتہ احادیث کے خلاف نہیں۔
Flag Counter