Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول
593 - 728
حدیث نمبر :593
روایت ہے حضرت ابن عمر سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ  وسلم  نے دیہاتی لوگ تمہاری مغرب کی نمازکے نام پرغلبہ نہ پاجائیں۔راوی نے فرمایا کہ دیہاتی اسے عشاء کہتے تھے ۱؎
شرح
۱؎ عشی سے مشتق،بمعنی وقت رات،اسی لئے رات کے کھانے کوعَشاءکہاجاتا ہے،یعنی رات کی پہلی نمازیا رات کے کھانے کے وقت کی نماز،چونکہ اس میں دنیوی کام کی طرف نسبت ہے اس لئے اس کوناپسند فرمایا۔
Flag Counter