Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول
592 - 728
حدیث نمبر :592
روایت ہے حضرت عثمان سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ  وسلم   نے کہ جونمازعشاء جماعت سے پڑھے توگویا وہ آدھی رات عبادت میں کھڑا رہا اورجوفجرجماعت میں پڑھے توگویا اس نے ساری رات نماز پڑھی ۱؎(مسلم)
شرح
۱؎   اس کے دومطلب ہوسکتے ہیں:ایک یہ کہ عشاءکی باجماعت نماز کا ثواب آدھی رات کی عبادت کے برابر ہے اورفجرکی باجماعت نمازکا ثواب باقی آدھی رات کی عبادت کے برابر،تو جو یہ دونوں نمازیں جماعت سے پڑھ لے اسے ساری رات عبادت کاثواب۔دوسرے یہ کہ عشاءکی جماعت کا ثواب آدھی رات کے برابرہے اورفجرکی جماعت کا ثواب ساری رات عبارت کے برابر کیونکہ یہ جماعت عشاء کی جماعت سے زیادہ بھاری ہے،پہلے معنی زیادہ قوی ہیں۔جماعت سے مرادتکبیراولٰی پاناہے جیسا کہ بعض علماءنے فرمایا۔
Flag Counter