Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول
591 - 728
حدیث نمبر :591
روایت ہے انہی سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ  صلی اللہ علیہ  وسلم   نے کہ منافقوں پرفجراورعشاءسے زیادہ کوئی نمازبھاری نہیں ۱؎   ا ور اگرجانتے کہ ان دونوں میں کیا ثواب ہے تو گھسٹ کربھی ان میں پہنچتے۔(مسلم،بخاری)
شرح
۱؎  کیونکہ منافق صر ف دکھلاوے  کے لئے نمازپڑھتے ہیں اور وقتوں میں تو خیر جیسے تیسے پڑھ لیتے ہیں مگر عشاء کے وقت نیند کا غلبہ،فجر کے وقت نیند کی لذت انہیں مست کردیتی ہے۔اخلاص وعشق تمام مشکلوں کو حل کرتے ہیں وہ ان میں ہے نہیں،لہذایہ دونمازیں انہیں بہت گراں ہیں۔اس سے معلوم ہوا کہ جومسلمان ان دونمازوں میں سستی کرے وہ منافقوں کے سے کام کرتا ہے۔
Flag Counter