Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول
569 - 728
حدیث نمبر :569
روایت ہے حضرت ابن عمر سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم  نے نمازاول وقت میں اﷲ کی خوشنودی ہے اورآخر وقت میں اﷲ کی معافی ۱؎(ترمذی)
شرح
۱؎   اول وقت سے وقت مستحب کا اول مرادہے اورآخروقت سے وقت مکروہ مراد ہے،یعنی وقت مستحب شروع ہوتے ہی نماز پڑھ لینا رضاالٰہی کا سبب ہے اوروقت مکروہ میں نماز پڑھنا تو چاہئے یہ تھا کہ سخت گناہ ہواور نماز قضا مانی جائے مگررب نے معافی دیدی۔ہماری اس تفسیر سے یہ حدیث اس حدیث کے خلاف نہیں کہ عشاء دیر سے پڑھو۔
Flag Counter