روایت ہے حضرت انس سے فرماتے ہیں کہ ہم حضورصلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مسجد میں تھے کہ ایک دیہاتی آیا اور مسجد میں کھڑے ہوکر پیشاب کرنے لگا تو حضورانورصلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ نے فرمایا ٹھہرٹھہر رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اسے نہ روکو چھوڑ دو ۱؎ لوگوں نے چھوڑ دیا حتی کہ اس نے پیشاب کرلیا پھرحضورصلی اللہ علیہ وسلم نے اسے بلاکر فرمایا کہ یہ مسجدیں پیشاب اور گندگی کے لیئے نہیں یہ توصرف اﷲ کے ذکرنمازاور تلاوت قرآن کے لیئے ہیں یاجیسا حضور انورصلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۲؎ فرماتے ہیں کہ قوم کے ایک آدمی کو حکم دیا وہ پانی کا ڈول لایا جسے اس پر بہادیا۔(مسلم،بخاری)