Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول
422 - 728
حدیث نمبر :422
روایت ہے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے فرماتی ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ  وسلم غسل کے بعد وضو نہیں کرتے تھے ۱؎(ترمذی،ابوداؤد،نسائی،ابن ماجہ)
شرح
۱؎  کیونکہ غسل سے پہلے وضو فرمالیتے تھے،وہ وضو نماز کے لئے کافی ہوتا تھا،بلکہ اگر کوئی شخص بغیر وضو کئے بھی غسل کرے اور پھر نماز پڑھ لے تو جائز ہے،کیونکہ طہارت کبریٰ کے ضمن میں طہارت صغریٰ بھی ہوجاتی ہے اور بڑے حدث کے ساتھ چھوٹا حدث بھی جاتا رہتا ہے۔
Flag Counter