| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد اول |
روایت ہے انہی سے فرماتی ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اپنا سرشریف ناپاکی کی حالت میں خطمی سے دھوتے اسی پر کفایت کرتے ۱؎ کہ سر پر پانی نہ ڈالتے۲؎ (ابوداؤد)
شرح
۱؎ یعنی غسل سے پہلے خطمی سے سر دھوتے،پھر تمام بدن کے ساتھ سر نہ دھوتے تاکہ خطمی کا کچھ اثر باقی رہے اور پہلا پانی کا بہالینا غسل کے لیے کافی مانا گیا۔اس سے معلوم ہوا کہ اگر غسل کے اعضاء آگے پیچھے دھلیں تو غسل درست ہے۔ ۲؎ یعنی غسل کے ساتھ خالص پانی سر پر نہ ڈالتے وہ ہی خطمی والا پانی کافی تصور فرماتے۔