ہاں میں ہاں ملا کر بار ہا جھوٹ بولنے کا گناہ کرنا پڑتا ہے ۔ ایسے با تونی لوگوں کی اصلاح کی ہمّت نہ پڑتی ہو تو پھر ان سے کو سو ں دوررہنے ہی میں عافیت ہے کہ ان کی گناہوں بھری باتوں میں بھی ہاں میں ہاں ملانا کہیں جہنَّم میں نہ پہنچا دے! یہاں تک دیکھا ہے کہ اس طر ح کے بکواسی لوگ کبھی تو گمراہی کی باتیں بلکہ مَعا ذَ اللہ عزوجل کفریات بک کر بھی حسبِ عادت تائید حاصل کرنے کیلئے: ''کیوں جی ٹھیک کہہ رہا ہوں نا؟'' کہہ کر سامنے والے سے ہاں کہلوا کر بعض اوقات اس کابھی ایمان برباد کروا دیتے ہیں۔ کیوں کہ ہوش وحواس کے ساتھ کفر کی تائیدبھی کفر ہے ۔ اَلعِیاذُ بِاللہ عزوجل