Brailvi Books

میٹھےبول
35 - 48
(8) میری بات آپ کو بُری تو نہیں لگی ؟(9) میرے آنے سے آپ کو تکلیف تو نہیں ہوئی ؟(10)میری وجہ سے آپ کو بوریت تو نہیں ہو رہی؟ (11) میں آکر آپ کی باتوں میں کہیں مُخِل تو نہیں ہو گیا؟(12)آپ مجھ سے ناراض تو نہیں؟(13)آپ مجھ سے خوش ہیں نا؟(14)میرے بارے میں آپ کا دل تو صاف ہے نا؟وغیرہ۔
سب سے خطرناک ابو الفُضُول
بعض لوگ تو بڑے ہی عجیب ہوتے ہیں ،بات بات پر خوامخواہ اس طر ح تائیدطلب کرتے ہیں:(1) ہاں بھئی کیا سمجھے؟(2)میری بات کا مطلب سمجھ گئے نا؟ (البتّہ ضرورتاً شاگردوں یا ماتحتوں سے استاذ یا بزرگوں وغیرہ کاپوچھنا کبھی مُفید بھی ہو تا ہے تا کہ کسی کو سمجھ میں نہ آیا ہو تو سمجھایا جا سکے۔ایسے موقع پر سمجھ میں نہ آنے کی صورت میں سامنے والے کو چاہئے کہ جھوٹ موٹ ہاں میں ہاں نہ ملائے)(3) کیوں بھئی ! ٹھیک ہے نا ! '' (4) ''میں غَلَط تو نہیں کہہ رہا!'' (5) ''کیا خیال ہے آپ کا؟''اب بات لاکھ ناقابلِ قبول ہو مگرمُرُوَّ ت میں
Flag Counter