Brailvi Books

میٹھےبول
33 - 48
پھیر کر چلاگیا پھر بڑی دیر سے آیا (12)ہاں یار! قَصّاب لوگ لٹکادیتے ہیں(13) فُلاں کی گائے قَصّاب کے ہاتھ سے چُھوٹ کربھاگ کھڑی ہوئی، بڑا مزا آیا! (14) ہاں یار! قَصّاب اَناڑی تھا!(اِس جملے میں غیبت ، تہمت،دل آزاری،بدگمانی اور بداَلقابی وغیرہ گناہوں کی بدبو ہے البتّہ اگر واقِعی وہ قصاب اَناڑی ہو اور جس کو کہا اس کو اس سے بچانا مقصود ہو تو اِس جملے میں حَرَج نہیں) (15)آپ کا بکر اکتنے دانت کا ہے؟ (16) کتنے میں ملا؟(17)اوہو! بڑا مہنگا ملا(18)چلتا بھی ہے یا نہیں؟ (19) کتنی کٹائی لگی؟ وغیرہ وغیرہ۔
فون پر کی جانے والی فُضول باتوں کی 5مثالیں
    فون پر بھی اکثر غیر ضَروری سُوالات کی ترکیب رہتی ہے، پانچ مثالیں حاضرِ خدمت ہیں:(1)کیا کر رہے ہو؟(2)کہاں ہو؟(3)گاڑی میں فون آیا تو سامنے سے سُوال ہو گا اس وقت آپ کے پاس کون کون ہے؟(4)کدھر سے گزر رہے ہو؟ (5)کہاں تک پہنچے؟وغیرہ۔ہاں جوجو سُوال ضرورتاً کیاجائے وہ فُضُول نہیں کہلائے گا مگربعض سُوالات آدمی کو شرمندہ کر کے جھوٹ پر مجبور کر سکتے ہیں مَثَلاً
Flag Counter