Brailvi Books

میٹھےبول
32 - 48
بُرے یاگناہوں بھرے بکواسوں کی چار مثالیں
    بعض باتونی لوگ بِلا تحقیق  گناہوں اور تہمتوں بھرے جُملے بولنے سے بھی گریز نہیں کرتے، اس کی چار مثالیں سنئے:(1)ہمارا سارا ہی خاندان (یا سارا گاؤں) بدمذہب ہو گیا ہے ایک میں ہی بچا ہوا ہوں (حالانکہ عموماً ایسا نہیں ہوتا، بڑے بوڑھے ،خواتین اور بچّے اکثر محفوظ ہوتے ہیں) (2) ہمارے سارے ہی سرکاری افسر رِشوَت خورہیں(3)الیکڑک سپلائی والے سب کے سب بد معاش ہیں (معاذاللہ ) (4)حکومت میں سب کے سب چور بھرے ہیں وغیرہ۔
بَقر عید پر کئے جانے والے فُضُول سُوالات کی 19 مِثالیں
    بقرعید کے موقع پر بِغیر لینے دینے کے کئے جانے والے فُضول سُوالات کی مثالیں مُلاحَظہ فرمائیے: (1)ہاگائے لینے کب جائیں گے؟(2)آج کل تو مَنڈی تیز ہوگئی ہو گی!(3)ہاں بھئی ! گائے کتنے میں لائے؟ (4) یار! گائے ہے تو بڑی جاندار! (5)کتنے دانت کی ہے؟ (6) ٹکّر تو نہیں مارتی؟ (7)چلا کرلائے یاسُوزُوکی میں؟ (8)سُوزُوکی والے نے کتنا کرایہ لیا؟ (9)کب کٹے گی؟(10)قصّاب وقت پر آیا یا نہیں؟ (11)قصاب چُھری
Flag Counter