Brailvi Books

میٹھےبول
31 - 48
حج سے لوٹنے والے سے فُضُول سُوالات کی 13مثالیں
    سفرِ مدینہ سے لوٹنے والے حاجیوں سے بھی اکثر دوست اَحباب طرح طرح کے غیر ضَروری سُوالات کرتے ہیں ان کی 13 مثالیں مُلاحَظہ فرمائیے: (1)سفر میں کوئی تکلیف تو نہیں ہوئی؟(2)بھیڑ توبَہُت ہوگی! (3) مہنگائی تو نہیں تھی؟ (4)مکان صحیح ملایا نہیں؟ (5)گھر حَرَم سے دور تھا یا قریب ؟ (6) وہاں موسِم کیسا تھا؟(7)زِیادہ گرمی تو نہیں تھی؟(8)روزانہ کتنے طواف کرتے تھے؟ (9)کتنے عُمرے کئے؟( 10)مکّے میں میرے لئے خوب دعائیں مانگی یا نہیں ؟(11)مِنیٰ میں آپ کا خیمہ جَمرات سے قریب تھا یا دور؟ (12)مدینے میں کتنے دن ملے؟(13)مدینے میں میرا نام لیکرسلام کہا یا نہیں؟ جن سوالات کی مثالیں دی گئیں وہ اگر چِہ ناجائز نہیں تاہم پوچھنے سے پہلے اس کی مصلحت پر غور کرلیجئے ،اگر حاجت نہ ہو تو نہ پوچھئے کیوں کہ ان میں بعض سُوالات حاجی کو شرمندہ کرنے والے، بعض تَرَدُّد میں ڈالنے والے اور بعض کے جوابات میں اگر اِحتیاط نہ کی گئی تو جھوٹ کے گُناہ میں پھنسانے والے ہیں۔ لہٰذ ا'' ایک چُپ ہزار سکھ''
Flag Counter