میٹھےبول |
نتائج کاحامل ہوسکتا۔ اوراللہ عَزَّوَجَلَّ کی ہمیشہ ہمیشہ کی ناراضی کا با عِث بن سکتا ہے۔ یقینا زَبان کا قفلِ مدینہ لگانے ہی میں عافیت ہے۔ خامو شی کی عادت ڈالنے کیلئے کچھ نہ کچھ گفتگو لکھ کر یا ا شارے سے کر لیا کرنا بے حد مفید ہے کیونکہ جو زیادہ بولتا ہے عُمُوماً خطائیں بھی زیادہ کرتا ہے، راز بھی فا ش کر ڈالتا ہے۔ غیبت وچغلی اور عیب جُوئی جیسے گناہوں سے بچنا بھی ایسے شخص کیلئے بَہُت دشوار ہوتاہے۔ بلکہ بک بک کا عادی بعض اوقات معاذَاللہ عزوجل کُفریات بھی بک ڈالتا ہے!
دل کی سختی کا انجام
اللہُ رَحمٰن عَزَّوَجَلَّ ہم پر رحم فرمائے اور زَبان کو لگام نصیب کرے کہ یہ ذکرُ اللہ سے غافِل رہ کرفُضُول بو ل بول کردل کو بھی سخت کردیتی ہے۔اللہُ غنی کے پیارے نبی مکّی مَدَنی صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کا فرمانِ عبرت نشان ہے: فحش گوئی سخت دِلی سے ہے اور سخت دلی آگ میں ہے۔
(سُنَنُ التِّرْمِذِیّ ج۳ ص۴۰۶ حدیث۲۰۱۶)
مُفَسّرِشہیر حکیمُ الْاُمَّت حضر تِ مفتی احمد یار خان علیہ رحمۃ الحنّان اِس