میٹھےبول |
انسان صُبح کرتا ہے تو اُس کے تمام اَعضاء زَبان کی خوشامد کرتے ہیں، کہتے ہیں: ''ہمارے بارے میں اللہ عَزَّوَجَلَّ سے ڈر! کیونکہ ہم تجھ سے وابَستہ ہیں اگرتو سیدھی رہے گی تو ہم سیدھے رہیں گے اگر تو ٹیڑ ھی ہوگی تو ہم بھی ٹیڑھے ہوں گے۔''
(سُنَنُ التِّرْمِذِی ج۴ ص۱۸۳حدیث ۲۴۱۵ دارالفکر بیروت)
مُفَسّرِشہیر حکیمُ الْاُمَّت حضر تِ مفتی احمد یار خان علیہ رحمۃ الحنّان اِس حدیثِ پاک کے تَحت فرماتے ہیں:نَفع نقصان راحت و آرام تکالیف وآلام میں (اے زَبان!)ہم تیرے ساتھ وابَستہ ہیں اگر تُو خراب ہو گی ہماری شامت آ جاوے گی تو دُرُست ہو گی ہماری عزّت ہو گی۔ خیال رہے کہ زَبان دل کی تَرجُمان ہے اس کی اچّھائی بُرائی دل کی اچّھائی بُرائی کا پتا دیتی ہے۔
(مِراٰۃ ج ۶ ص ۴۶۵)
زَبان کی بے اِحتِیاطی کی آفتیں
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!واقِعی زَبان اگرٹیڑھی چلتی ہے تو بعض اوقات فَسادات بر پا ہوجاتے ہیں ،اِسی زَبان سے اگر مرد اپنی مَدخُولہ بیوی کو