Brailvi Books

میٹھےبول
21 - 48
گا اور رُوحو ں کے درمِیان اس کی رُوح پر رَحمت فرمائے گا اور جو کسی مصیبت زدہ سے تعزیَّت کریگااللہ عَزَّوَجَلَّ اُسے جنّت کے جوڑوں میں سے دوایسے جوڑے پہنائے گا جن کی قیمت (ساری )دنیا بھی نہیں ہوسکتی۔''
 ( اَلْمُعْجَمُ الْاَ وْسَط لِلطَّبَرَانِیّ ج۶ ص ۴۲۹حدیث ۹۲۹۲دارالفکربیروت)
زَبان مفید بھی ہے مضر بھی
    اَلحمدُلِلّٰہ عزوجل زَبان کا صحیح استعمال کرنے کے بے شمار فوائد ہیں اور اگر یہی زَبان اللہُ  رحمٰن عَزَّوَجَلَّ کی نافرمان بن کرچلی تو بَہُت بڑی آفت کا سامان ہے۔ مشہورصَحابی حضرتِ سیِّدُنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے: فرمانِ مصطَفٰے صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ہے:انسان کی اکثر خطائیں اس کی زَبان میں ہوتی ہیں۔
         (شُعَبُ الْاِیْمان ج۴ ص۲۴۰حدیث ۴۹۳۳ )
روزانہ صُبح اَعضاء زَبان کی خوشامد کرتے ہیں
     حضرتِ سیِّدُنا ابوسعید خُدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے: جب
Flag Counter