Brailvi Books

میٹھےبول
20 - 48
ایک نیکی لکھی جائے گی اور اس کے ہر قدم رکھنے پر اس کا ایک گناہ مٹادیا جائے گا اورایک دَرَجہ بلند کیا جائے گا، جب وہ مریض کے ساتھ بیٹھے گا تورحمت اسے ڈھانپ لے گی اور اپنے گھر واپس آنے تک رحمت اسے ڈھانپے رہے گی ۔''
(التر غیب والتر ھیب حدیث ۱۳ ، ج۴ ، ص ۱۶۵)
جب کسی کا بچّہ بیمار ہو جائے، کوئی بے روز گار یا قرضدار ہوجائے،حادِثے کا شکار ہو جائے،چور یا ڈاکو مال لیکرفِرار ہو جائے ،کاروبار میں نقصان سے ہمکنار ہو جائے کوئی چیز گم ہو جانے کے سبب بیقرار ہو جائے، اَلغَرَض کسی طرح کی بھی پریشانی سے دو چار ہو جائے اُس کی دلجوئی کیلئے زَبان چلانا بَہُت بڑے ثواب کاکام ہے چُنانچِہ
جنّت کے دو جوڑے
حضرتِ سیِّدُنا جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حسنِ اخلاق کے پیکر،نبیوں کے تاجور،رسولِ انور، مَحبوبِ رَبِّ اکبرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا: ''جو کسی غمزدہ شخص سے تعزیَّت کر ے گا اللہ عَزَّوَجَلَّ اُسے تقوٰی کا لباس پہنائے
Flag Counter