Brailvi Books

میٹھےبول
19 - 48
بہنیں جواپنی زَبان کو نیکی کی دعوت، سنتو ں بھرے بیان اور ذکر ودرود میں لگائے رکھتے ہیں۔مسلمان کی حاجت روائی کرناکارِ ثواب ہے نیز بیمار یا پریشان مسلمان کو تسلی دینا بھی زَبان کا عظیم الشان استِعمال ہے۔چُنانچِہ
عِیادت کا عظیمُ الشّان ثواب
    شَہَنشاہِ مدینہ،قرارِ قلب و سینہ، صاحبِ مُعطَّر پسینہ، باعثِ نُزولِ سکینہ، فیض گنجینہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا:'' جو اپنے کسی مسلمان بھائی کی حاجت روائی کے لئے جاتاہے اللہ عَزَّوَجَلَّ اُس پرپَچَھتَّر ہزار ملائِکہ کے ذَرِیعے سایہ فرماتا ہے ، وہ فرِشتے اس کے لئے دُعا کرتے ہیں اور وہ فارِغ ہونے تک رَحمت میں غو طہ زن رہتا ہے اور جب وہ اس کام سے فارِغ ہوجاتاہے تو اللہ عَزَّوَجَلَّ اس کے لئے ایک حج اور ایک عمرے کا ثواب لکھتاہے ۔اور جس نے مریض کی عیادت کی اللہ عَزَّوَجَلَّ اس پر پَچَھتَّرہزار ملائکہ کے ذَرِیعے سایہ فرمائے گا اور گھر واپَس آنے تک اسکے ہرقدم اٹھانے پر اس کے لئے
Flag Counter