میٹھےبول |
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! واقِعی اگر ہم اپنی زَبان کا دُرُست استعمال کریں تووقتاً فوقتاً ڈھیر ساری نیکیاں حاصل کرسکتے ہیں۔ حدیثِ پاک میں ہے کہ بازار میں اللہ عَزَّوَجَلَّ کا ذکر کر نے والے کے لیے ہر بال کے بدلے قِیامت میں نور ہوگا۔
(شُعَبُ الْاِیْمان لِلْبَیْہَقِیّ ج۱ ص۴۱۲حدیث ۵۶۷ دارالکتب العلمیۃ بیروت)
یاد رہے! تِلاوتِ قرآن،حمدو ثنا، مُناجات و دعا، دُرُود و سلام، نعت ، خطبہ، درس، سنّتو ں بھرا بیان وغیرہ سب ''ذکرُ اللہ عزوجل'' میں شامل ہیں۔ لہٰذا ہر اسلامی بھائی کو چاہئے کہ رو زانہ کم سے کم12 مِنَٹ بازار میں فیضانِ سنّت کا درس دے۔جتنی دیر تک درس دیگا اُتنی دیر کااِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ اسے بازار میں ذِکرُ اللہ عزوجل کرنے کا ثواب ملے گا۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
حاجت روائی اوربیمار پُرسی کی فضیلت
سبحٰنَ اللہ عزوجل! کتنے خوش نصیب ہیں وہ اسلامی بھائی اور اسلامی