Brailvi Books

میٹھےبول
16 - 48
'' شراب پیتے وَقْت،زِناکرتے وَقْت یا جُواکھیلتے وَقْت بسم اللہ کہناکُفْر ہے۔
(فتاوٰی عالَمگیری ج ۲ ص ۳ ۲۷)
کب ذکرُ اللہ عَزَّوَجَلَّ کرنا گناہ ہے!
    یاد رکھئے! زَبان سے ذکر و دُرُود باعثِ اجر و ثواب بھی ہے اور بعض صورَتوں میں ممنوع بھی مَثَلاً '' مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ بہارِ شریعت''جلد اوّل صَفْحَہ533 پرہے: گاہک کو سودا دکھاتے وَقت تاجِر کا اِس غَرَ ض سے دُرُود شریف پڑھنا یا سبحٰن اللہ کہنا کہ اس چیز کی عُمدَگی خریدار پر ظاہرکرے ناجائز ہے۔ یونہی کسی بڑے کو دیکھ کر اس نیّت سے دُرُود شریف پڑھنا کہ لوگو ں کو اس کے آنے کی خبر ہوجائے تا کہ اس کی تعظیم کو اٹھیں او رجگہ چھوڑ دیں ناجائز ہے۔
            (رَدُّالْمُحتار ج۲ ص۲۸۱ دارالمعرفۃ بیروت)
    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اِسی جُزیئے کے پیشِ نظر میں اکثر اسلامی بھائیوں کو سمجھاتا رہتا ہوں کہ میری آمد پر ''اللہ اللہ'' کی صدائیں بلند نہ کیا کریں کیونکہ بظاہر یہاں ذکر اللہ نہیں استِقبال مقصود ہوتا ہے ۔
Flag Counter