سودا بیچتے ہیں اُس کو عُمُوماً ''بَونی''کہا جاتاہے مگربعض لوگ اس کوبھی''بِسم اللہ '' کہتے ہیں ، مَثَلاً '' میری تو آج ابھی تک بِسم اللہ ہی نہیں ہوئی!''جن جملوں کی مثالیں پیش کی گئیں یہ سب غَلَط اندازہیں۔اسی طرح کھاناکھاتے وقت اگر کوئی آجاتاہے تواکثر کھانے والااُس سے کہتاہے:آئیے !آپ بھی کھا لیجئے ، عام طورپرجواب ملتا ہے : ''بِسم اللہ''یا اس طرح کہتے ہیں:''بِسم اللہ کیجئے ! '' مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ بہارِشریعت حصّہ 16 صَفْحَہ22 پر ہے کہ ، ''اِس موقع پراِس طرح بِسم اللہ کہنے کوعُلَماء نے بَہُت سخت ممنوع قرار دیا ہے ۔ ' ' ہاں یہ کہہ سکتے ہیں:بِسم اللہ پڑھ کر کھالیجئے۔بلکہ ایسے موقع پردُعائیہ الفاظ کہنا بہتر ہے،مَثَلًا