Brailvi Books

میٹھےبول
14 - 48
(4) اَللہُ  اَکْبَر
یہ چاروں کلمات پڑھیں تو جنّت میں چار درخت لگائے جائیں اور کم پڑھیں تو کم۔ مَثَلاً اگرسُبْحٰنَ اللہ کہا تو ایک درخت۔ ان کلمات کو پڑھنے کیلئے زَبان چلاتے جایئے اور جنّت میں خوب خوب درخت لگواتے جایئے ۔
عُمر راضائِع مَکُن در گفتگو                       ذِکرِ اُوکُن ذکرِ اُوکُن ذکرِ اُو
(یعنی فالتو باتوں میں عمرِ عزیز ضائِع مت کر،ذکر اللہ کر،ذکر اللہ کر،ذکر اللہ کر)
80 بر س کے گُناہ مُعاف
    اِسی طرح زَبان کا ایک استِعمال یہ بھی ہے کہ دُرُود و سلام پڑھتے رہئے اور گناہ بخشواتے رہئے جیسا کہ دُرِّمختار میں ہے: ''جو سرکارِ نامدار صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم پر ایک بار دُرُود بھیجے اور وہ قَبول ہوجائے تو  اللہ عَزَّوَجَلَّ اس کے اَسی (80)بر س کے گناہ مٹا دے گا۔''
 ( دُرِّمُختار ج۲ ص۲۸۴ دارالمعرفۃ بیروت)
بسم اللہ کیجئے کہنا ممنوع ہے
    بعض لوگ اِس طرح کہہ دیتے ہیں:''بِسم اللہ کیجئے ! '' '' آؤ جی بِسم اللہ!''''میں نےبِسم اللہ کرڈالی''،تاجِرحضرات جودن میں پہلا
Flag Counter