میٹھےبول |
دکھا دے۔ ابھی دعا جاری تھی کہ یک دم محراب شَق ہوئی اور اس میں سے ایک حسینہ و جمیلہ حُور بر آمد ہوئی، اُس نے کہا کہ تجھے جنَّت میں مجھ جیسی سو حوریں عنایت کی جائیں گی،جن میں ہر ایک کی سو سو خادِمائیں اور ہر خادِمہ کی سو سو کنیزیں ہونگی اور ہر کنیزپر سو سو ناظِمائیں (یعنی انتِظام کرنے والیاں) ہونگی۔ یہ سُن کر وہ بُزُرگ خوشی کے مارے جھوم اٹھے اورسُوال کیا: کیا کسی کوجنَّت میں مجھ سے زیادہ بھی ملے گا؟ جواب ملا: اِتنا تو ہر اُس عام جنتّی کو ملے گا جو صبح وشام
اَسْتَغْفِرُ اللہَ الْعَظِیم
پڑھ لیا کرتا ہے۔
(رَوْضُ الرَّیاحِین ص۵۵ دارالکتب العلمیۃ بیروت)
دیوانے ہو جاؤ!
اِس زَبان کو ہر وَقت ذکرُ اللہ عزوجل سے تر رکھئے اور ثواب کا خزانہ لوٹئے، سر کار مدینہ قرار ِقلب وسینہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کافرمانِ باقرینہ ہے: اِس کثرت کے ساتھ ذکر ُاللہ عزوجل کیا کرو کہ لوگ دیوانہ کہنے لگیں۔
(اَلْمُسْتَدْرَک لِلْحاکِم ج۲ ص۱۷۳ حدیث ۱۸۸۲دارالمعرفۃ بیروت)
ایک اور حدیثِ پاک میں فرمانِ مصطفٰی صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ہے: