Brailvi Books

میٹھےبول
11 - 48
حاصِل کیجئے۔ چُنا نچِہ ''روحُ البیان'' میں یہ حدیثِ قُدسی ہے: جس نے ايک بار
بِسْمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیْمِ
کو الحمد شریف کے ساتھ ملا کر (یعنی
بِسْمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیْمِ الْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْن
ختمِ سورۃ تک) پڑ ھا تو تم گواہ ہوجاؤ کہ میں نے اسے بَخش دیا، اس کی تمام نیکیاں قَبول فرمائیں اور اس کے گناہ مُعاف کر دیئے اور اس کی زَبان کو ہر گز نہ جلاؤں گا اور اس کو عذابِ قبر، عذابِ نار، عذابِ قِیامت اور بڑے خوف سے نَجات دوں گا۔
(روح البیان ج۱ ص۹ داراحیاء التراث العربی بیروت)
 ملانے کا مزیدواضح طریقہ سماعت فرما لیجئے:
بِسْمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیْ۔مِلْ۔حَمْدُ للہِ ربِّ العٰلمین۔۔۔۔۔
( سورۃ پوری کیجئے)
حُوریں پانے کا عمل
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!تھوڑی سی زَبان چلایئے،
اَسْتَغْفِرُ اللہَ الْعَظِیم
کہہ لیجئے اور جنَّت کی حوریں حاصِل کیجئے چُنانچِہ ''رَوضُ الرَّیاحِین'' میں ہے: ایک بُزُرگ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے چالیس سال تک  اللہ عَزَّوَجَلَّ کی عبادت کی، ایک بار دعا کی: یا اللہ عَزَّوَجَلَّ ! تیری رَحمت سے مجھے جو کچھ جنّت میں ملنے والا ہے اس کی کوئی جھلک دنیا میں بھی
Flag Counter