عالیہ قادریہ رضویہ میں داخِل ہو کر سرکارِ غوثِ اعظم علیہ رحمۃُاللہ الاکرم کا مُرید ہو گیا۔اوراس انفِرادی کوشش کرنے والے میرے محسن اسلامی بھائی کے میٹھے بول کی برکت سے مجھ پر اللہُ اعظم عزوجل نے ایسا کرم فرمایا کہ میں نے قراٰنِ پاک حِفظ کرنے کی سعادت حاصِل کرلی اور درسِ نظامی ( عالم کورس) میں داخِلہ لے لیا اور یہ بیان دیتے وقت دَرَجۂ ثالِثہ یعنی تیسری کلاس میں پَہنچ چکا ہوں ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی کاموں کے تعلُّق سے عَلاقائی قافِلہ ذِمّہ دار ہوں ۔ میری نیّت ہے کہ اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ شَعبانُ المُعظَّم ۱۴۲۷ ھ سے یکمشت2 1ماہ کیلئے مَدَنی قافِلوں میں سفر کروں گا۔