Brailvi Books

مزارات اولیاء کی حکایات
39 - 48
اور حضرت سیدنا علی ہجویری المعروف داتا گنج بخش رحمۃُ اللہ تعالٰی علیہ  کے مزار مبارک پر حاضر ہوکر پیش کردیا ۔اَ لْحَمْدُللّٰہعَزَّوَجَلَّ! کچھ ہی دن بعد ایک اسلامی بھائی نے بغیر کسی مطالبے کے  شیخِ طریقت امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہکی مدینۂ منوَّرہ زادَھَااللہُ شَرَفًا وَّتَعظِیْماً میں حاضری کا انتظام کردیا۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! 				صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
’’ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیۡمِؕ ‘‘کے اُنیس حُروف کی نسبت سے
مزارات پر حاضری کے19 مَدَنی پھول

زِیارتِ قبور آخِرت کی یاد دلاتی ہے
	  نبیِّ کریم ، رَء ُوْفٌ رَّحیمعَلَیْہِ اَفْضَلُ الصَّلٰوۃِوَالتَّسْلِیم کا فرمانِ عظیم ہے: میں نے تم کو زیارتِ قُبُور سے منع کیا تھا، اب تم قبروں کی زیارت کرو کہ وہ دُنیا میں بے رغبتی کا سبب ہے اور آخِرت کی یاد دلاتی ہے۔  (سُنَنِ اِبن ماجہ ج۲ص۲۵۲حدیث۱۵۷۱دارالمعرفۃ)
شہدائے اُحد کے مَزارات پر تشریف لے جاتے 
	ہمارے پیارے پیارے آقا ،مکّی مَدَنی مصطَفٰیصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم شہداءے اُحُد علیہم الرضوان کی مبارَک قبروں کی زیارت کو تشریف لے جاتے اور اُن کے لیے دُعا فرماتے۔ (مُصَنَّفعَبْد الرَّزّاق ج۳ ص۳۸۱ رقم ۶۷۴۵،تفسیردُرّ مَنثورج۴ص۶۴۰)