صاحبِ مزار کی خدمت میں(خصوصاً ایامِ عُرس میں) ڈھیروں ڈھیر ایصالِ ثواب کا تحفہ پیش کرتی ہے اور صاحبِ مزار بُزُرگ کے سَجادہ نشین ،خُلَفَا اورمَزارات کے مُتَوَلِّی صاحبان سے وقتاً فوقتاًملاقات کر کے اِنہیں دعوتِ اسلامی کی خدمات، جامعاتُ المدینہ و مدارِسُ المدینہ اور بیرونِ ملک ہونے والے مَدَنی کام وغیرہ سے آگاہ رکھتی ہے۔مَزارات پر حاضری دینے والے اسلامی بھائیوں کو شیخِ طریقت امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کی عطا کردہ نیکی کی دعوت بھی پیش کی جاتی ہے:
نیکی کی دعوت
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! آپ کو مزار شریف پر آنا مبارک ہو، اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ ! تبلیغ قراٰن و سنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کی طرف سے سنّتوں بھرے مَدَنی حلقوں کا سِلسِلہ جاری ہے ، یقیناً زندگی بے حد مختصر ، ہم لمحہ بہ لمحہ موت کی طرف بڑھتے چلے جارہے ہیں،عنقریب ہمیں اندھیری قبر میں اترنا اور اپنی کرنی کا پھل بھگتنا پڑے گا ، ان انمول لمحات کو غنیمت جانئے اور آئیے ! اَحکامِ الٰہی پر عمل کا جذبہ پانے ، مصطفٰے جانِ رحمت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی سنتیں اور اللہ کے نیک بندوں کے مزارات پر حاضری کے آداب سیکھنے سکھانے کے لئے مَدَنی حلقوں میں شامل ہوجائیے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو دونوں جہاں کی بھلائیوں سے مالا مال فرمائے۔آمین بجاہ النبی الامین صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وسلَّم