Brailvi Books

مزارات اولیاء کی حکایات
33 - 48
(۱۲)  داتا حُضُور کی طرف سے مدنی قافلے کی خیر خواہی
	اَ لْحَمْدُللّٰہعَزَّوَجَلَّ! اولیاءے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السّلام کی دعوتِ اسلامی پر میٹھی نظر ہے ،بالخصوص مَدَنی قافِلوں کے مسافِروں پر جو کرم نوازیاں ہوتی ہیں اُن کی ایک جھلک آپ بھی ملا حظہ کیجئے اور مَدَنی قافلے میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سفر کیلئے کمر بستہ ہو جایئے، چُنانچِہاسلامی بھائیوں کا بیان ہے کہ ہمارا مَدَنی قافِلہ مرکزالاولیا ء لاہور داتا دربارکی مسجِد کے اندر تین دن کے لئے قِیام پذیر تھا۔ ہم مَدَنی قافِلے کے جَدوَل کے مطابِق سنّتوں کی تربیّت حاصِل کر رہے تھے،دورانِ حلقہ ایک صاحِب تشریف لائے انہوں نے عاشقانِ رسول کے ساتھ بڑی مَحَبَّت کے ساتھ ملاقات کی پھر کہنے لگے :اَلحمدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ آج رات میری قسمت کا ستارہ چمکا اور حُضُور داتا گنج بخش علی ہجویری  علیہ رحمۃُ اللہِ القوی  مجھ گنہگار کے خواب میں تشریف لائے اور کچھ اس طرح فرمایا:’’ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافِلے والے عاشِقانِ رسول تین دن کے لئے میری مسجِد میں ٹھہرے ہوئے ہیں لہٰذا تم ان کے کھانے کا انتِظام کر و ۔ ‘ ‘ لہٰذا میں مَدَنی قافلے والوں کی خیر خواہی کیلئے کھانا لایا ہوں آپ حضرات قَبول فرما یئے۔سبحٰنَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ ! اولیاءے کرام  رَحِمَہُمُ اللہُ السّلاممزارت میں رہتے ہوئے بھی اپنے مہمانوں کی خاطِر مدارات فرماتے ہیں ۔
کیا غرض دَر دَر پھروں میں بھیک لینے کیلئے			ہے سلامت آستانہ آپکا داتا پیا
جھولیاں بھر بھر کے لے جاتے ہیں منگتے رات دن		ہومِری امید کا گلشن ہرا داتا پیا
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیْب ! 			صَلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی مُحَمَّد