مَجلِس مزاراتِ اولیاء
اَ لْحَمْدُللّٰہ عَزَّوَجَلَّ!دعوتِ اسلامی دنیا بھر میں نیکی کی دعوت عام کرنے، سنتوں کی خوشبو پھیلانے اور عِلْمِ دین کی اِشاعت میں مصروف ہے ۔ (تادمِ تحریر) دنیا کے کم وبیش 176ممالک میں اس کا مَدَنی پیغام پہنچ چکا ہے ۔ ساری دنیا میں مَدَنی کام کو منظم کرنے کے لئے تقریباً63مجالس قائم ہیں ، انہی میں سے ایک ’’مجلس مزاراتِ اولیاء‘‘ بھی ہے جو اولیاءے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السّلام کے راستے پر چلتے ہوئے مزاراتِ مبارکہ پر حاضر ہونے والے اسلامی بھائیوں میں مَدَنی کاموں کی دُھومیں مچانے کے لئے کوشاں ہے ۔ یہ مجلس حتَّی المَقدُور صاحبِ مزار کے عُرس کے موقع پر اِجتماعِ ذکرونعت کرتی ہے ، مزارات سے مُلْحِقہ مساجِد میں عاشِقانِ رسول کے مَدَنی قافلے سفر کرواتی ہے، مزارشریف کے اِحاطے میں (بالخصوص عُرس کے دنوں میں ) سنّتوں بھرے مَدَنی حلقے لگاتی ہے جن میں وُضو،غسل ،تیمم اور نماز کا طریقہ نیز سنّتیں سکھائی جاتی ہیں اور عاشِقانِ رسول کو حسبِ موقع اچھی اچھی نیتوں مثلاً باجماعت نماز کی ادائیگی، دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماعات میں شرکت ،درسِ فیضان سنت دینے یا سننے ،صاحبِ مزار کے اِیصالِ ثواب کے لئے ہاتھوں ہاتھ مدنی قافلوں میں سفراورفکرِ مدینہ کے ذَرِیعے روزانہ مَدَنی انعامات کا رسالہ پُر کر کے ہر مَدَنییعنی قَمری ماہ کی ابتِدائی دس تاریخوں کے اندر اندر اپنے ذِمّے دار کو جمع کرواتے رہنے کی ترغیب دی جاتی ہے ۔ ’’مجلس مزاراتِ اولیاء‘‘