Brailvi Books

مزارات اولیاء کی حکایات
3 - 48
(۱)  500دینار مل گئے
	 حُجَّۃُ الْاِسلام حضرتِ سیِّدُنا امام محمد غزالی علیہ رحمۃ اللہِ الوالی نَقْل کرتے ہیں کہ مکۂ مکّرمہ کے ایک شافِعی مُجاور کا کہنا ہے: مِصْر میں ایک غریب شخص کے یہاں بچّے کی وِلادت ہوئی اُس نے ایک سماجی کارکُن سے رابِطہ کیا۔ وہ بچے کے والِد کو لیکر کئی لوگوں سے ملا مگر کسی نے مالی اِمداد نہ کی۔ آخِر کار ایک بُزرگ کے  مزار شریف پر حاضِری دی، جہاں اُس سماجی کارکن نے کچھ اِس طرح فریاد کی: ’’یا سیِّدی!اللہ عَزَّ وَجَلَّآپ پر رحم فرمائے، آپ اپنی ظاہِری زندگی میں بَہُت کچھ دیا کرتے تھے، آج کئی لوگوں سے بچے کیلئے مانگا مگر کسی نے کچھ نہ دیا۔‘‘ یہ کہنے کے بعد اُس سماجی کارکن نے ذاتی طور پر آدھا دِینار بچے کے والِد کواُدھار پیش کرتے ہوئے کہا :’’ جب کبھی آپ کے پاس پیسوں کی ترکیب بن جائے مجھے لَوٹا دینا۔‘‘ دونوں اپنے اپنے راستے ہو لئے۔ سماجی کارکن کو رات خواب میں صاحبِ مزار کادیدار ہوا ، فرمایا: آپ نے مجھ سے جو کہا وہ میں نے سُن لیا تھا مگر اُس وقت جواب دینے کی اِجازت نہ تھی ، میرے گھر والوں سے جا کر کہئے کہ وہ انگیٹھی ( اَنْ۔گی۔ٹھی) کے نیچے کی جگہ کھودیں ، ایک مشکیزہ نکلے گا اُس میں 500 دِینار ہو ں گے وہ ساری رقم بچے کے والِد کو پیش کردیجئے۔چُنانچِہ وہ صاحِبِ مزار کے گھر والوں کے پاس پہنچا اور سارا ماجرا کہہ سنایا۔ ان لوگوں نے نشاندہی کے مطابِق جگہ کھو دی اور 500 دِینار نکال کر حاضِر کر دیئے ۔ سماجی کارکن نے کہا: یہ سب دینار آپ ہی کے ہیں ، میرے خواب کا کیا اِعتِبار! وہ