میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اِس ’’ مَدَنی بہار‘‘سے ہمیں بے شمار مَدَنی پھول چُننے کو ملتے ہیں۔ مَثَلاً{۱}گھر کے اندر اگر T.V.پر فلمیں ڈرامے گانے باجے چلتے ہوں تو اپنی اور اولاد کے کِردار کی تباہی کا سامان ہوتا ہے جیسا کہ’’ بچّہ ‘‘ فلمیں دیکھ دیکھ کر ’’ ڈانس ڈائریکٹر‘‘ بن گیا !{۲} دُرُود شریف سے مَحَبَّت بھی گناہوں بھری زندَگی سے چھٹکارے کا سبب بنتی ہے جیسا کہ سابِقہ ڈانس ڈائر یکٹر کا ہوا{۳}بُزُرگانِ دینرَحِمَہُمُ اللہُ المُبِینکو ایصالِ ثواب کرنا ہدایت کا ذَرِیعہ بن سکتا ہے جیسا کہ صاحبِ مَدَنی بہار نے دُرُود شریف پڑھ کر حُضور داتا صاحب رحمۃُ اللہ تعالٰی علیہ کو ایصالِ ثواب کیا تو ہدایت کی سبیل بننی شروع ہوئی۔اللہ عَزَّ وَجَلَّ ہمیں فلمیں ڈراموں سے بچنے ،نمازوں کی پابندی کرنے،دُرودِ پاک پڑھنے ،اپنی اولاد کی مَدَنی تربیت کرنے ،بزرگانِ دین رَحِمَہُمُ اللہُ المُبِین کو اِیصال ثواب کرنے اور ان کے مزارات پر بااَدَب حاضر ہونے کی توفیق عطا فرمائے ۔
امین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وسلَّم
ہم کو سارے اولیا سے پیار ہے
اِنْ شَآءَ اللہ اپنا بیڑا پار ہے
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(۸) خواجہ محبوب الٰہی کے مزار پر حاضری
سرکارِاعلیٰ حضرت ،امامِ اہلِسنّت، مجدِّدِ دین وملت مولانا شاہ امام احمد رضاخان