Brailvi Books

مقصدِ حیات
6 - 56
اُس نے ہر شب میں ایک قرآن کریم پڑھا ہے؟(1) 
وَقْت کی قَدْر کیجئے
سُبْحٰنَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  ! پیارے اسلامی بھائیو!دیکھا آپ نے! جو لوگ دنیا میں اپنے وقت کی قدر کرتے ہیں اور منزلِ حقیقی تک پہنچنے کے لیے وافر مقدار میں زادِ راہ اکٹھا کر لیتے ہیں تو اس جہانِ فانی سے کوچ کرتے وقت انہیں کوئی افسوس نہیں ہوتا بلکہ وہ تو بخوشی خود آگے بڑھ کر موت کو بھی اس لیے گلے سے لگاتے ہیں کہ فانی لذتوں سے جان چھڑا کر ابدی نعمتوں کے سائے میں جلد از جلد جا پہنچیں۔ لہٰذا آپ کا تعلق زِنْدَگی کے کسی بھی شعبے سے ہویہ بات بخوبی جان لیجئے کہ جس مقصد (Aim)کے تحت آپ نے یہ شعبہ اختیار کیا ہے وہ اُسی صُورَت میں حاصِل ہوگا جب آپ اپنے اوقاتِ کار کا دُرُست اِسْتِعمال کرتے ہوئے بھر پُور مِحنَت اور لگن کے ساتھ کوشاں رہیں گے۔ اس لیے کہ جو اپنے مقصد کو جس قدر زیادہ اہمیت دے گا اور اس کے حصول کے لیے کوشش کرے گا اس کی کامیابی کے اِمْکانات اتنے ہی زیادہ روشن ہوں گےاورجو اس کے برعکس اپنے اَوقات کو فُضُولیات میں برباد کرے گا ناکامی ونامُرادی اس کا مُقَدَّر ٹھہرے گی۔

(1)  صفۃ الصفوۃ،ومن الطبقۃ السابقہ، ابو بکر بن عیاش، الجزء الثالث،  ۲/ ۱۰۹ ملتقطاً