مرنے سے قبل آخِرَت کی تیّاری کر لیتے ہیں۔
موت سے غافل نہ ہو اے بے خبر!
تجھ کو جانا ہے یہاں سب چھوڑ کر
مزیدفرماتے ہیں:کاش!دیگر فرائض و سُنَن کی بجاآوَری کے ساتھ ساتھ تمام اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں ان مدنی انعامات کو بھی اپنی زِنْدَگی کا دَسْتُورُ الْعَمَل بنا لیں۔
کچھ نیکیاں کما لے جلد آخرت بنا لے
کوئی نہیں بھروسا اے بھائی زِنْدَگی کا
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ہو سکتا ہے آپ میں سے کسی کو یہ مَدَنی انعامات مشکل معلوم ہوں مگر ہمت نہ ہاریں،حدیثِ پاک میں ہے:اَفْضَلُ العِبَادَۃِ اَحْمَزُھا یعنی افضل ترین عبادت وہ ہے جس میں زحمت زیادہ ہو۔(1) اور حضرتِ سیدنا ابراہیم بن اَدہم عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْاَکرَم فرماتے ہیں:’’دنیا میں جوعمل جتنا دُشوار ہو گا بروزِ قیامت مِیزَانِ عَمَل میں وہ اتنا ہی وَزْن دار ہو گا۔‘‘ (2) لہٰذا جب
(1) کشف الخفاء ، حرف الھمزہ مع الفاء، ۱/۱۴۱، حدیث: ۴۵۹
(2) تذکرۃ الاولیاء، ذکر ابراہیم بن ادہم، الجزء الاول، ص۹۵