Brailvi Books

مقصدِ حیات
52 - 56
 ہو تو یہ خیالِ غیر فوراً خیالِ یار سے بدل دیجئے تاکہ وہ آپ کو نہ بدل سکے۔ اِمَامِ اَجَلّ حضرتِ سَیِّدُنا شیخ ابو طالب مکی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْقَوِی  فرماتے ہیں کہ یہ جو مختلف روایات میں مروی ہے کہ بعض نیک کام عمر میں زیادتی و برکت کا سبب بنتے ہیں تو جان لیجئے کہ عمر میں برکت سے مراد یہ ہے کہ آپ اپنی چھوٹی سی عمر میں رِضائے ربُّ الانام کے حصول کی خاطر نیک کام کر کے وہ مقام ومرتبہ پانے میں کامیاب ہو جائیں جو دوسرے لوگ طویل عمر میں اپنی غفلت کے سَبَب نہ پاسکے۔ اس طرح 12 ماہ کے قلیل عرصہ میں آپ علم و عمل کے اس بلند مقام پر فائز ہوسکتے ہیں جس مقام پر کوئی دوسرا شخص دین سے دوری کی بنا پر 20 سالوں میں بھی نہ پہنچ پائے۔ (1)
خود احتسابی اور دعوتِ اسلامی
پیارے اسلامی بھائیو! اَلْحَمْدُ لِلّٰہ  عَزَّ  وَجَلَّ!تبلیغِ قرآن و سنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی نےنفس و شیطان کے دھوکا و فریب سے باخبر رہنے اور خود احتسابی (Self Accountability)کا ایک بڑا ہی آسان طریقہ (Method)متعارف کروایا جسے مَدَنی  انعامات پر عمل کرتے ہوئے فکر مدینہ کا نام

(1)    قوت القلوب، الفصل الخامس والعشرون، ۱ / ۱۵۵