Brailvi Books

مقصدِ حیات
51 - 56
سے چلے تھے اور آج کہاں ہیں؟نفع (Profit)میں یا نقصان (Loss) میں جارہے ہیں۔اگر نفع میں ہوں تو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کا شکر ادا کیجئے، نفع سے مُراد یہ ہے کہ زِنْدَگی نیکی اور اچھائی کے کاموں میں گزری ہو یعنی نماز ،روزے کی پابندی کی ہو،ریاکاری، جھُوٹ،غیبت،چُغْلی،حَسَد،تکَبُّر، وعدہ خِلافی،والدین کی نافرمانی و دِل آزاری سے بچنے کے ساتھ ساتھ دیگر احکاماتِ خداوندی بجا لاتے ہوئے زِنْدَگی بَسَرکی ہو تو نفع میں ہیں۔ لیکن اگر اس کے برعکس زِنْدَگی کے لمحات گناہوں اور فُضولِیات میں گزرے ہوں تو سمجھ جائیے کہ ہم اس کاروبارِحیات میں نقصان اٹھا رہے ہیں، لہٰذا فوراً سنبھل  جائیے اور توبہ کرکے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کو راضی کرنے والے کاموں میں لگ جائیے۔
پیارے اسلامی بھائیو! دل میں جب بھی کوئی خیال پیدا ہو تو اس پر عمل کرنے کے بجائے ذرا تَوَقُّف فرما کر (یعنی ذرا رک کر)سوچئے کہ یہ خیال رِضائے خداوندی کے حُصول کا سَبَب بن سکتا ہے یا نہیں، اگر یہ قُربِ خداوندی کا باعِث بن سکتا ہو تو اس سے پہلے کہ یہ فوت ہو جائے اس پر فوراً عمل کر گزرئیے، ورنہ اسے دِل کی تختی سے فوراً مٹا ڈالئے کہیں وہ پختہ نہ ہوجائے،بلکہ کوشش کیجئے کہ جب بھی آپ کے دل میں کوئی ایسا خیال آئے جو یادِ خداوندی سے دور کرنے والا