h خود کو ان جیسی گھٹیا باتیں کرنے سے بچانے کے لیے زبان کے قفلِ مدینہ کا عادی بنا لیجئے۔
h ہاتھ پاؤں کو اپنے قابو میں رکھیے اور کبھی بھی انہیں کسی بھی برے فعل کی جانب نہ بڑھنے دیجئے۔
h حرام لقمے سے بچئے نیز مختلف بیماریوں اور آفتوں سے بچنے کے لیے حلال کھانے کی زیادتی سے بھی پرہیز کیجئے اور اس سلسلے میں بھوک بڑھانے اور خوراک میں کمی کرنے کیلئے پیٹ کے قفلِ مدینہ پر عمل کیجئے۔
h نیکی کا حکم دیجئے اور بُرائی سے منع کیجئے۔
h ہر کام میں اچھی اچھی نیتوں کی عادت اپنائیے اور خود کو بری نیت سے بچائیے۔
h جانے و انجانے میں ہونے والے گناہوں کی بخشش کے لیے روزانہ بارگاہِ خداوندی میں حاضر ہو کر توبہ کیجئے۔
h دل کو بدگمانی سے آزاد کر کے حسنِ ظن کا معمول بنانے کی کوشِش کیجئے۔
h ہر نیک معاملے میں ثابت قدمی و استقامت اختیار کیجئے اور نیکی و تقویٰ کے ہر کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیجئے۔