Brailvi Books

مقصدِ حیات
47 - 56
مناسب وقت کا انتظار کرنے لگتے ہیں اور اس طرح اس مناسب وقت کے انتظار میں مزید عمر کے کئی قیمتی لمحات ضائع کر بیٹھتے ہیں۔ چنانچہ جان لیجئے کہ وقت کی تلافی یہ نہیں کہ بہتر کیفیت و حالت کی تمنا کی جائے یا مناسب وقت کاانتظار کیا جائے بلکہ وقت کی تلافی سے مراد یہ ہے کہ بندے کے دل میں ہر لمحہ یہ ڈر اور خوف رہے کہ نیک کام کرنے سے پہلے کہیں وقت ہی ختم نہ ہو جائے ۔ لہٰذا ضائع ہوجانے والے اوقات کی تلافی کرنا چاہتے ہیں تو دن رات کا ہر لمحہ یادِ خداوندی میں بسر کیجئے اور ہر صورت میں دل کی پراگندگی سے جان چھڑانے کی کوشش کرتے ہوئےفوراً درج ذیل کام کرنا شروع کر دیجئے:
h	سب سے پہلے فرائض و واجبات (نماز، روزہ وغیرہ) کی ادائیگی کی پابندی کیجئے اور سابقہ فوت شدہ فرائض و واجبات کی تلافی قضا و استغفار کر کے کیجئے۔ 
h	تمام حرام کاموں سے بچنے کی نیت کیجئے اور اس نیت پر عمل کے ساتھ ساتھ سابقہ گناہوں کی تلافی کے لیے کثرت سے توبہ و استغفار بھی کیجئے۔ 
h	بے حَیائی و بے پردگی کے خلاف اعلانِ جنگ کرتے ہوئے آنکھوں کا قفلِ مدینہ لگا لیجئے۔ 
غیبت و چغلی اور جھوٹ جیسی بری باتیں سننے سے کانوں کی حفاظت کیجئے اور