حال میں مر جاتا ہے کہ اس نے کوئی بھی نیک عمل نہیں کیا ہوتا۔(1)
نیک کام میں دیر کس بات کی
پیارے اسلامی بھائیو!آج کا کام کل پر مت ڈالئے! معلوم نہیں زِنْدَگی کا سورج کس وقت غروب جائے کیونکہ جب بھی کسی سے نیک کام کرنے کا کہا جاتا ہے توعام طور پر یہی جواب ملتا ہے:’’کل سے کروں گا۔‘‘ مشہور مقولہ ہے:(Tomorrow never come, do your work today) یعنی کل کبھی نہیں آئے گا آج ہی اپنا کام کر لو۔یہ بات سبھی جانتے ہیں مگر افسوس پھربھی یہ’’کل‘‘ ہمارے اور نیک اعمال کے درمیان حائل ہے، ہمیں اپنی زِنْدَگی سے اس کَل کے سلسلے کو ختم کرکے’’جو کام کرنا ہے آج اور ابھی کرنا ہے‘‘ کو اپنا مقصدبنانا ہوگا۔آج کا کام کل پر مت چھوڑئیے، کل کوئی دوسرا کام ہوگا اور اس کل کل میں آج کا کام بھی نہ ہو پائے گا۔ لہٰذا کل کے بجائے آج اور آج کے بجائے ابھی کا ذِہْن بنائیے۔نیکی کے کاموں میں تاخیر کبھی نہیں کرنی چاہیے،کیونکہ دل کے خیالات بدلتے رہتے ہیں، نیکی کے کام کرنے کا جس وَقْت ارادہ ہو اسی وَقْت کرلینا چاہیے کہ نہ جانےاگلے پل قلب کی کیفیت کیا ہو ؟ یہ کر پائیں گے یا نہیں؟
(1) قوت القلوب، الفصل الحادی والثلاثون، ۱/ ۲۲۸