بڑھاپے میں عِبادَت کی مثال
ایک شخص نے اپنے خادم سے کہا کہ آج دن کے اُجالے میں یہ کام ہر صورت میں مکمل ہو جانا چاہئےخواہ دیگر کام کرو یا نہ کرو، نیز جس قدر اچھا کام کرو گے انعام کے حقدار ہو گے اور اگر کام درست انداز میں یا بالکل نہ کیا تو انعام سے محرومی کے ساتھ ساتھ سزا کے بھی مستحق ٹھہرو گے۔ خادِم نے مالک کے حکم پر سرِ تسلیم خم کرتے ہوئے کام کے مکمل ہو جانے کی یقین دہانی کروائی مگر غفلت کی بناء پر یا دِیگر کاموں میں مصروفیت کی وجہ سے اس ضروری کام کو بھول گیا۔ عصر کے بعد جب سورج غروب ہونے والا تھا تو اچانک اسے یاد آیا کہ مالک نے تو سورج ڈھلنے سے پہلے پہلے فلاں کام مکمل کرنے کا حکم دیا تھا،یاد آتے ہی اس کے ہاتھ پاؤں پھول گئے کہ جو کام پورے دن کا تھا اب دن کے اس تھوڑے سے حصے میں کیسے مکمل ہو سکتا ہے، بہرحال وہ ہر طرف سے غافل ہو کر اس کام میں مصروف ہوگیا اور جی جان سے کوشش کرنے لگا کہ کسی طرح یہ کام مکمل کر لے اور شدت سے یہ خواہش کرنے لگا کہ اے کاش! تھوڑی دیر سورج مزید ٹھہر جائے اور اسے کام مکمل کرنے کا موقع مل جائے یا اس کا مالک اسے مزید ایک دن کا موقع دیدے تو یقیناً وہ اس کام کو مکمل کر لے گا اور دیگر کاموں کی طرف بالکل آنکھ اٹھا کر بھی نہ